انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 73 پیسے سستا ہو گیا

0
221

 (نیوز لینزپاکستان)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 73 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 157 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 27 جون کو 164 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 73 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا نیا ریٹ 157 روپے 50 پیسے مقرر ہوا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 75 پیسے سستا ہوا ہے جس سے بیرونی قرضوں میں 600 ارب روپے کی کمی ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here