پاکستان کے ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ ہونےکے خدشات پر بھارت کی غلط تشریح

0
219

 (نیوزلینز پاکستان)بھارت کی طرف سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کروانے کیلئے کی گئی  کوششیں ناکام ہوئیں، اب بھارتی میڈیا اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستان کے بلیک لسٹ ہونےکا جھوٹا پراپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالانکہ حقیقیت یہ ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ سے مذاکرات کر رہا ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں کیے گئے اقدامات کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو جمع کروائی ہے جس کا ایشیا پیسفک گروپ کے آج اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔

پاکستان کے خلاف بھارتی چال ناکام ہو گئی، بھارتی میڈیا پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا جھوٹا واویلا کر رہا ہے تاہم ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا ذکر موجود نہیں۔

 ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کا 22 واں اجلاس 18 سے 23 اگست تک جاری رہا جس میں 46 رکن ممالک اور 13 عالمی اداروں کے 520 مندوبین شریک ہوئے، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایشیا پیسفک گروپ نے 6 اہم تجزیاتی رپورٹس کا جائزہ لیا جو پاکستان، چین، ہانگ  کانگ، فلپائن، سولومن آئی لینڈ اور چائنیز تاپی سے متعلق تھیں۔ ان رپورٹس پر اپنی رائے اے پی جی اکتوبر میں جاری کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شامل اراکین نے دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق آپریشنل پلان کی منظوری بھی دی جس کے مطابق دہشتگردوں تک فنڈنگ کی روک تھام کے جدید طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔پاکستان کا درجہ بدلنے کا اختیارصرف ایف اے ٹی ایف کو حاصل ہےجس کا اجلاس رواںسال اکتوبر میں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here