کرتارپور راہداری کھول کر خطے میں امن قائم کرنے کی عمران خان کی کوشش کو سراہتے ہیں. صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا

0
144

کرتارپور راہداری کھول کر خطے میں امن قائم کرنے کی عمران خان کی کوشش کو سراہتے ہیں ۔ صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا
کرتارپور راہداری دونوں ممالک میں محبت اور امن کی فضا قائم کرے گی ۔ قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ
لاہور (پ ر ) صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا نے کرتارپور راہدارای کھول کر خطے میں امن قائم کرنے کی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی کوشش کی تعریف کی ۔ انکا کہنا تھا کہ ان حالات میں جب خطے میں سب سے بڑی دو ایٹمی طاقتیں سامنے ہوں پاکستان کی طرف سے مثبت اقدام بہترین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے اور عمران خان کی اس کوشش کو سراہتے ہیں ۔ صدر لبرلینڈ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت نے خارجہ پالیسی تبدیل کی ، دوسرے ممالک سے تعلقات کو بہتر طریقے سے آگے لیکر جارہے ہیں جو تعریف کے قابل ہیں ۔ قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری دونوں ممالک پاکستان اور انڈیا میں محبت اور امن کی فضاء قائم کرے گی ، راہداری کھولنے سے پاکستان کا مثبت امیج پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آگیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے سے اقلیتوں میں اعتماد کی فضاء قائم ہوئی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور لبرلینڈ کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور امید ہے جلد مثبت تعلقات قائم ہوجائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here