نواز شریف کی ٹکٹ کینسل، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

0
111

(نیوز لینز پاکستان) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی منسوخ کر دی گئی، قطر ائر ویز کی پرواز 629 سے نواز شریف کی ٹکٹیں کینسل کر دی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر بدستور موجود ہے اور حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کو لندن پہنچتے ہی سیدھے مرکزی لندن کے ایک نجی ہپستال میں داخل کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں ان کی طبی ٹیم کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ لندن میں موجود پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اُسی ہپستال میں داخل کروانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جہاں وہ ماضی میں بھی زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔

 نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ایک دن پہلے اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی گئی، ڈاکٹرز بار بار ہائی ڈوز نہیں دے سکتے، طبی ماہرین پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں نقصان کا خطرہ مول لینے کیلئے تیار نہیں، پلیٹ لیٹس میں کمی پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھ گئی ہے، معالجین کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف جاتی امرا بڑے بھائی کی خیریت دریافت کرنے پہنچے، ڈاکٹر نے اپوزیشن لیڈر کو صحت کے متعلق بریفنگ بھی دی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک لے جانا ناگزیر ہے۔ غلام احمد بلور نے شہباز شریف اور مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی تاہم ڈاکٹرز کی ہدایت پر نواز شریف سے اے این پی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here