مظفرآباد: عمران خان آج پھر مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائیں گے

0
150

آئیں سب چلیں مظفر آباد، بن کر کشمیریوں کی آواز، مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں بڑا جلسہ ہو گا، وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ ایک پھر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

جلسے میں آزاد کشمیر کی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور تحریک انصاف کی قیادت بھی شریک ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان خصوصی خطاب کے ذریعے کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے اور دنیا کے سامنے ایک بار پھر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے۔

جلسے کی سیکیورٹی کیلئے 2 ہزار پولیس اہلکار فرائض سنبھالیں گے۔ جلسے کے شرکاء کے لئے خصوصی راہداریاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ پنڈال میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز اور جھنڈے آویزاں کیے گئے ہیں۔

سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اور شوبز ستارے بھی نہتے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں آگئے ہیں، بوم بوم بھی مظفرآباد جلسے میں شرکت کریں گے۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹس میں کہا وہ کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے وزیراعظم کو جوائن کریں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہر آواز کی اپنی اہمیت ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹوئٹر پیغام میں مظفرآباد جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس مشکل گھڑی میں وہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ مایا علی نے بھی وزیراعظم کے جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ ساحر علی بگا نے عوام سے کہا بھارتی مظالم کے خلاف اپنے وزیراعظم کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی مظفر آباد جلسے میں شریک ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here