وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی ہوگئے۔

0
157

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کے استعفے کی وجہ وزیراعلیٰ کے ساتھ تقرر و تبادلوں پر اختلاف ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کا کہنا ہے پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع مشکل تھا۔ ادھر مشیر برائے وزیراعلیٰ عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا ایڈوائزر تعینات کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دیدی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ نے اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دی، اسد کھوکھر آج صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here