تاجروں اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم

0
132

(نیوز لینز پاکستان) تاجروں اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہو گیا، تاجر تنظیموں نے ملک بھر میں آج بھی شٹر ڈاون ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس کوئی قابل عمل فارمولا نہیں، ایف بی آر ٹیکس کا آسان اور سادہ طریقہ کار لانے کو تیار نہیں۔

تاجروں سے مذاکرات کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ایف بی آر کی پالیسیوں میں بہتری لا رہے ہیں، 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو بھی کما رہا ہے اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں۔

تاجر رہنماؤں نے پیش کش کی ہے کہ وہ حکومت کو بند گلی سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here