ٹرین حادثے میں 73 جاں بحق اور 40 زخمی

0
207

لاہور: گیس سلینڈر پر ناشتہ بنانے کی وجہ سے ٹرین میں آگ لگی، ریلوے منیسٹر شیخ رشید آگ نے 3 بوگیوں کو اس وقت لپیٹ میں لیا جب وہ مسافروں کو لے کر رحیم یار خان سے گزر رہی تھی۔ یہ پاکستان ریلوے کی گزیشتہ 15 سالہ تاریخ کا پہلا بد ترین واقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بد قسمت ٹرین تیزگام ایکسپریس کراچی سے لاہور آ رہی تھی جب کہ گاڑی میں آگ بھڑکنے کا واقع تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد نے نیوزلینزپاکستان کو بتایا کہ حادثے میں 73  افراد  جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے جن میں سے کافی افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

ڈپٹی کمیشنر نے بتایا کہ زیادہ تر متاثرین اور جاں بحق افراد تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے لاہور جا رہے تھے۔

ان میں سے اکثریت کا تعلق حیدرآباد اور میر پور سے ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 10 افراد گاڑی سے کودنے کے باعث جاں بحق ہوئے جب کے باقیوں کی ہلاکت کا سبب تیز آگ بنی۔ انھوں نے مزید کہا کہ شدید زخمی افراد کو ملتان اور رحیم یار خان کے ہسپتالوں میں شفٹ کر دیا گیا  ہے۔ جبکہ 10 افراد لیاقت پور ہسپتال میں زیر علاج ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

نیوزلینز پاکستان نے دیکھا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر معلوماتی ڈیسک لگا ہوا تھا جہاں عوام مستفید ہوئی۔ رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کے ایس۔ایچ۔او حیدر نے نیوزلینز پاکستان کو بتایا کہ مسافروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ کوئی بھی مسافر اپنے ساتھ گیس سیلنڈر لے کر نہیں جا سکتا اور مزید بتایا کہ ان کے عملے نے درجیوں مسافر سے گیس سیلنڈ اپنی تحویل میں لیے اور ان سے تحریری طور پر لکھوایا کہ وہ آئندہ اپنے ساتھ گیس سیلنڈ نہ لایئں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here